اسلام آباد : سواں گارڈن میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے مولانا ادریس کشمیری پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ مسجد الحسین میں نماز کی امامت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
مولانا ادریس کشمیری کی گردن اور سر میں دو دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔