اسلام آباد: آگ پیرا سہاوا کے قریب جنگل میں لگی ہوئی ہے جس کے شعلے سڑک کے قریب تک پہنچ گئے۔فائر کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنگل میں آگ لگنے کے واقعات انوائرنمنٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ دیکھتا ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ آگ دن 11 بجے لگی تھی جو پھیل کرسڑک کنارے تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال مارچ میں بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر بعدازاں قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔