امریکی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نے شہریوں کی 2 گاڑیوں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو روند ڈالا۔
Islamabad: The US Embassy First Secretary freaked out, hit 4 cars
اسلام آباد: آبپارہ کے علاقے میں امریکی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری مائیکل ڈی رائٹ نے شہریوں کی 2 گاڑیوں اور پولیس کی دو گاڑیوں کو روند ڈالا۔ فرسٹ سیکرٹری کی گاڑی کی ٹکر سے چاروں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کاروائی جاری ہے۔