اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ کار پر فائرنگ اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔