counter easy hit

اسلام آباد: پانی وبجلی اور امورخارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد میں پانی وبجلی اور امورخارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی مشترکہ متفقہ قرار داد منظور کی گئی ۔

Islamabad: Water and Power and Foreign Affairs committees combined meetings

Islamabad: Water and Power and Foreign Affairs committees combined meetings

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے پانی بجلی اور خارجہ امور کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اویس الغاری اور ارشد خان لغاری کی زیر صدارت ہوا۔خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک عالمی امور کے وکیل احمر بلال صوفی نے کہا کہ معاہدہ توڑنے کی بھارتی وزیراعظم کی دھمکی عالمی امن اورپاکستانی عوام کی زندگی کیلئے خطرہ ہے ۔ بھارت یکطرفہ معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، پاکستان معاملہ اقوام متحدہ سے اٹھائے اور کمیٹی لوک سبھا، عالمی بینک اوراقوام متحدہ کو خطوط تحریر کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کا حل سندھ طاس معاہدے کے دائرہ کار سے ہٹ کر بھی دیگر عالمی فورمز میں تلاش کیا جائے ۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مغربی دریاؤں کے پانی پرپاکستان کا حق ہے ،بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے ،مودی معاہدے پرسیاسی اوراسٹرٹیجک کارڈ کھیل رہے ہیں ۔ پاکستان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا معاہدہ توڑنے کی بھارتی سوچ نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کا جلد حل چاہتا ہے جس میں کوئی بھی تاخیر بھارت کو فائدہ دے گی۔ بھارت کی طرف سے پاکستان داخل ہونے والے دریاؤں پر 45سے 61تک مختلف ڈیموں کی تعمیر قابل تشویش ہے ۔سیکرٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ حکومت عالمی بنک کے ساتھ بھارت کی آبی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے دونوں کمیٹیوں نے قرار داد میں عالمی بینک پر زور دیا کہ بینک بھارت کو مسئلے کے حل تک دریائے چناب پر رتلے جبکہ دریائے نیلم پر کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر کام سے روکے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website