عمران خان نے 28 اکتوبر کو شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے جلسے سے خطاب کی دعوت قبول کر لی۔ اسلام آباد بند کرنےکی تاریخ کا حتمی فیصلہ آج کور کمیٹی کرے گی۔
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں تاریخی احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لئے بھرپور حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پیش کروں گا۔ حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
عمران شیخ رشید ملاقات میں طے پایا کہ 28 اکتوبر کو لال حویلی کے سامنے جلسہ ہو گا جس سے پی ٹی آئی کپتان خطاب کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو بند کریں گے تو مکمل پہیہ جام ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا تحریک انصاف جو بھی تاریخ طے کرے گی وہ ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جہانگیرترین کو احتجاج کیلئے بھرپور حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ملاقات میں اسلام آباد اتوار 30 اکتوبر کے بجائے 2 نومبر کو ورکنگ ڈے پر بند کرنے پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج کور گروپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔