counter easy hit

بریکنگ نیوز: ایک بار پھر اسلا م آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان ، مگر کب ۔۔۔؟ تازہ ترین خبر

Islamabad, will, be, locked, down, another, announced, but, when, its, going, to, happen

 

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائیگا ، مودی کی طرف سے کشمیر ہڑپ کرنے کا پلان طے تھا ،حکومت نے بین الاقوامی سفارتکاری میں تساہل کا مظاہرہ کیا ،تحریک میں اب کشمیر کا ایشو بھی شامل کریں گے ،متحدہ عرب امارات مودی سے ایوارڈ واپس لے ،الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کا صدر کی جانب سے تقرر غیر آئینی ہے ،وزیر داخلہ آئیں مناظر دیکھیں ہمارے ساتھ عوام کتنے ہیں ،

ہم انگریز سے مرعوب نہیں ہوئے ، وزیر داخلہ کس کھیت کی مولی ہیں ؟ ۔اتوار کوجمعیت علمائے اسلام (ف)کی مرکزی مجلس شورہ کا اجلاس دوسرے روز بھی مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جاری رہا ،اجلاس کے پہلے روز مسئلہ کشمیر سرفہرست رہا ، دوسرے دور میں اسلام آباد لاک ڈاؤن پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام (ف )نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ،پورا ملک اس حکومت کے خاتمہ کے لئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ دینے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،ہم امارات کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی سے ایوارڈ واپس لیں۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو موجودہ دور کا گلاب سنگھ قرار دیدیااور کہاکہ جب تک یہ حکومت ہے یہ بچہ ہوا کشمیر بھی ہم سے چلا جائیگا، لگتا ہے اکتوبر کے مہینہ میں عمران خان کہیں نیو یارک نہ بھاگ جا ئیں ،یہ حکمران اکتوبر میں امریکا بھاگنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

انھوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ عمران خان موجودہ دور کے گلاب سنگھ ہیں پورا ملک اسلام آباد کی طرف مارچ کریگا ، عمران خان موجودہ دور کے گلاب سنگھ ہیں اور پورا ملک اسلام آباد کی طرف مارچ کریگا ۔ اس سے وبل بھی فضل الر حمن اسلام آباد مارچ کی جانب مکین مارچ کی دھمکی دے چکے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف قومی ایشوز پر ہماری ہم آہنگی ہے اور جعلی حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے ہم اکٹھے ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔ آئندہ بھی ہماری ملاقاتیں ہوں گی اور سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر حکومت کو چلتا نہ کیا تو ملکی نقصان کی تلافی ہو سکے گی نہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف کریں گی۔ ان کے بقول اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو کوئی اور فورس یہ کام کرے گی، کپتان کو بہرصورت گھر جانا پڑے گا۔مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے اب تک حکومت کے خلاف انتہائی جارحانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ فضل الرحمن حالیہ انتخابات میں اپنے حلقے کی نشست سے بھی ہارے ہوۓ ہیں۔ حکمران جماعت کے رہنماء فواد چودھری کا سابقہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website