counter easy hit

اسلام آباد : ریس لگاتی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Islamabad: Race spray University bus accident, motorcycle riders killed

Islamabad: Race spray University bus accident, motorcycle riders killed

بس طالبات کو لے کر یونیورسٹی جارہی تھی ، ڈارئیور نے یونیورسٹی کی دوسری بس کے ساتھ ریس لگا دی

اسلام آباد: اسلام آباد میں جی الیون سگنل پر ریس لگاتی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 19 طالبات اور ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

بس طالبات کو لے کر یونیورسٹی جارہی تھی ، ڈارئیور نے یونیورسٹی کی دوسری بس کے ساتھ ریس لگا دی ۔ بس گرین بیلٹ سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی ۔ حادثہ ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل پر پیش آیا ۔دنیا نیوز نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کس طرح گرین بیلٹ کو توڑتی ہوئی حادثے کا شکار ہوئی ، تیز رفتار بس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو بھی کچلا ، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ، حادثے میں زخمی ہونیوالی 19 طالبات اور ڈرائیور کو سیف سٹی کی گاڑیوں نے ہسپتال پہنچایا ، حادثے کا شکار بس بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تھی دوسی جانب کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب نجی یونیورسٹی کی بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دس طلبہ وطالبات زخمی ہو گئیں ۔ ہمدرد یونیورسٹی کی بس شہر سے طلبہ و طالبات کو لیکر جارہی تھی کہ نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website