اسلام آباد (اصغر علی مبارک) حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گذاروں کیلئے کامیابی کا ایک اور موقع آگیا۔ معزز عدالت سے 17 فیصد کوٹے کا فیصلہ حق میں آنے پر دوبارہ قرعہ اندازی ہو گی ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے وحاضت دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع صرف بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے والوں کو ملے گا۔ حج درخواست واپس لینے والے دوبارہ قرعہ اندازی میں شمولیت کے اہل نہیں ہوں گے۔