نیدرلینڈز کے شہر کولم برگ میں واقع اسلامی مرکز کی عمارت کو آگ لگ گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Islamic centre in Netherlands torched in alleged arsonist attack
آگ کے شعلے میلوں تک دکھائی دے رہے ہیں۔ اسلامی مرکز میں ممکنہ طور پر موجود افراد کو نکالنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ایمرجنسی حکام کہتے ہیں کہ آگ نے قریبی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ذرائع کہتے ہیں کہ مسجد بنانے کے لیے اسلامی مرکز نے عمارت اسی برس خریدی تھی۔ اسلامی مرکز قائم کیے جانے سے پہلےعمارت تیراکی کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔