اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت کو شوہر کی جانب سے بیوی کو ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کو قابل سزا جرم قرار دینے کی سفارش کر دی ہے۔
چیرمین مولانا اختر شیرانی کی سربراہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے دوران حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ شوہر کی جانب سے بیوی کو ایک ساتھ 3 طلاقیں دینا سنت کے خلاف ہے۔
ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے والے کو تعزیر کے تحت سزا دی جائے، جو شخص اسٹیمپ پیپر پر اکھٹی 3 طلاقیں لکھے اسے بھی سزا دی جائے، پہلی طلاق پر شوہر کا بیوی سے رجوع کافی ہے جبکہ دوسری طلاق پردوبارہ نکاح کرنا ہو گا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے اپنی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ خاتون جج حدود، قصاص سمیت تمام مقدمات کے فیصلے کر سکتی ہے، اس کے علاوہ 40 سال یا زائد عمر کی خاتون جو شرعی پردے میں ہو جج بنائی جا سکتی ہے۔