کراچی…….انسداد دہشت گردی محکمے نے پاکستان میں داعش میں بھرتیاں کرنے والے دہشتگرد کی نشاندہی کردی ہے ۔ دہشت گرد عبداللہ یوسف کا تعلق شام سے ہے۔
ذرائع سی ٹی ڈی نے ملک میں داعش میں بھرتیاں کرنے والا دہشت گرد عبداللہ یوسف کا تعلق شام سے ہے اور اس کی ہدایت پر کراچی سمیت ملک بھر سے داعش میں دہشت گردوں کی بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق 2014میں القاعدہ میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد دہشت گردوں نے داعش کا رخ کیا ہے۔ عبداللہ یوسف نے داعش کے دہشت گردوں کو وال چاکنگ کا ٹاسک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورہ کے دہشت گرد بھی عبداللہ یوسف کے ذریعے داعش میں شامل ہوئے تھے۔ داعش نیٹ ورک کے دہشت گردوں کی گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ یوسف شام میں موجود ہے۔