counter easy hit

اسلامی جمعیت طلباء پاکستان مین اسلامی فلاحی معاشرہ کی تعمیر چاہتی ہے،اسد اللہ

Islamic students

Islamic students

گجرات(نمائندہ خصوصی) اسلامی جمعیت طلباء پاکستان مین اسلامی فلاحی معاشرہ کی تعمیر چاہتی ہے علامہ اقبال اور قائد اعظم کے خواب کی تعبیر ابھی تک نامکمل ہے جمعیت نوجوانوں کی تربیت کر کے ایسے افراد کو تیار کر نا چاہتی ہے جو صلاحیت اور صالحیت دونوں میں آئیڈیل ہوں ،ان خیالات کا اظہار ناظم مقام برادر اسد اللہ نے NSMEکے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں کیا انہوں نے طلباء کو NSMEمیں داخلے پر مبارک با پیش کی اور نئے بطلباء میں تحائف بھی تقسیم کیے،پروگرا م میں ہی آئی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم نے بھی خطاب کیا انہوں نے طلباء کو تلقین کی کی اسلام دنیااور اخرت دونوں کی بھلائی چاہتا ہے طلبہ کو زندگی کے مقصد سے روشناس کروانا ہی اسلامی جمعیت کا نصب العین ہے