لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) جماعت اسلامی زون 112کا اجتماع ارکان دفترجماعت اسلامی لالہ موسیٰ میں منعقدہوا،جس میں زون 112کے ذمہ داران وارکان کی کثیرتعدادنے شرکت کی،اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اظہراقبال حسن نے کہاکہ جماعت اسلامی نے سال 2016کوم کرپشن سے پاک پاکستان کے سال کے طورپرمنائے گی اور کرپشن کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی،انہوں نے کہاکہ سال 2018تک ہم نے جماعت اسلامی کے ارکان کی تعدادڈبل کرنے کا ٹارگٹ دیاہواہے دیہاتوں میں ہرپولنگ سٹیشن کی سطح پرکمیٹیاں بنائی جائیں گی،امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے ویژن کے مطابق ہررکن اپناکرداراداکرے اور معاشرے کے ہرفردتک اپناپیغام پہنچایاجائے،الحمدوللہ جماعت اسلامی کے کردارسے لوگ مطمئن ہیں بس تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہے لوگ جماعت اسلامی کی طرف آناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے 25ہزارافرادجیلوں میں بندہیں جبکہ امیرجماعت اسلامی بنگلہ دیش کو بھی سزائے موت سنائی جاچکی ہے لیکن نہ ہم نے پہلے معافی کی اپیل کی ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ابھی ڈیڑھ سال قبل بنگلہ دیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی وہاں کی دوسری بڑی جماعت بن کرابھری ہے ،ہمیں بھی ان سے سبق سیکھناچاہئے اگروہاں کے لوگ اتنی مشکلات کے باوجودان کے حوصلے بلندہیں تو ہمیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرناہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم زون 112کو پورے پنجاب میں ماڈل زون دیکھناچاہتے ہیں،یہاں کے ارکان جس طرح نوجوان ٹیم آگے لائے ہیں اس سے ہمیں امیدہے کہ یہ زون پورے پنجاب کا ماڈل زون بنے گا،انہوں نے کہاکہ جب بھی لالہ موسیٰ آتے ہیں تو اپنے ساتھی ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ مرحوم کی بڑی یادآتی ہے اور اتناعرصہ گزرنے کے باوجودابھی تک ایک بھی پروگرام ایسانہیں گزراجس میں ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ مرحوم کو ذکرنہ ہواہو،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی یوتھ ونگ ،حلقہ خواتین اور کسان ونگ کو بھی مزیدفعال کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے بھی پروگرام رکھے جائیں،اجتماع ارکان سے ضلعی امیرڈاکٹرسیدطارق سلیم،پروفیسرضیغم مغیرہ،زونل امیر112چوہدری عرفان احمدصفی،امیرلالہ موسیٰ محمداحسان اللہ بٹ نے بھی خطاب کیا،جبکہ زون 112کے شہزاد اصغرمغل جنرل سیکرٹری ،چوہدری اکمل شریف بھدر ڈپٹی سیکرٹری، راجہ نصرت علی سیکرٹری اطلاعات ،جبکہ نائب امراء سیدحارث احسان شاہ آف عبداللہ ہسپتال،قاری غلام محمدقاسمی آف دالی بانٹھ، چوہدری نثارعبداللہ آف خواص پور،ایم اکرام الدین قریشی لالہ موسیٰ اور عبدالرحمٰن انصاری جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لالہ موسیٰ نے بھی اجتماع ارکان کے دوران اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔