فرانس (بانو روحی) روشنیوں کا شہر کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی بس میں نہتے شہریوں کو جس سفاکی اور درندگی سے مارا گیا وە انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے ھم سانحہ صفورہ کراچی کےاس ہولناک واقعە کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ آغا خان کمیوٹی وە لوگ ەیں جنہوں نے پاکستان بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا یە انتہائی محنتی دیانت دار پرامن اور بہترین طبقە ەے۔
17 خواتین سمیت 45 بے گناہ افراد کا جاں بحق ہونا ملکی سانحە ہے پرنس آغا کریم کی برادری جو دەشت گردی کا نشان بنی ان کے لواحقین سے دلی ہمدردیاں ەیں۔ اس وقت ملک کی بقا امن اور سلامتی کے لئے ضروری ەے کہ ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔
پاک چین دوستی اور معاشی کاموں پر اتفاق دشمن کو برداشت نہیں ہورہا ہے وہ پاکستان کو پھر گرداب میں گرانے کے لئے نت نئی چالیں اور انسانیت سے گری حرکات کر رہا ہے لہذا ہمیں مل کر دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہو گا اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر دہشت گردوں کی آماجگاہ کی بجاۓ امن کا گہوارہ ثابت کرنا ہو گا۔
روحی بانو صدر پاکستان پیپلز پارٹی ویمن وینگ فرانس