counter easy hit

اسرائیل کی شامی فوجی اڈے پر بمباری، اسد حکومت کی تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکی

دمشق: شام نے اسرائیل پر دمشق کے مغرب میں فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام لگایا ہے۔

 Israel bombed a Syrian military base, the Assad regime threatens serious consequences to Tel Aviv

Israel bombed a Syrian military base, the Assad regime threatens serious consequences to Tel Aviv

شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی فوج کا کہنا ہے کہنا ہے کہ المزہ کے ہوائی اڈے پر کئی راکٹ گرے ہیں جس کے باعث آگ لگ گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ بمباری کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔ مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی میں 4 افراد مارے گئے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد کئی بار اس اسلحے کو نشانہ بنایا ہے جو حزب اللہ کیلیے روانہ کیا جانے والا تھا۔دوسری جانب شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق المزہ کے فوجی اڈے میں دھماکے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب شامی فوج کے فضائی اڈے کو 8 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ حملے سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شامی فوج کی طرف سے جاری بیان میں اس حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ شامی فوج نے اس حملے کو ایک دھچکا قرار دیتے ہوئے ساتھ ہی تل ابیب کو خبردار کیا کہ اس کارروائی کے برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے اتنے شدید تھے کہ اس کی آوازیں دمشق بھر میں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوجی حکام نے حملے کے بارے میں کچھ کہنے سے معذرت کرلی ہے۔ ترکی نے کہا ہے کہ رواں ماہ شام امن مذاکرات میں امریکہ کو بھی مدعو کیا جائیگا۔ شام کے چیف آف آرمی سٹاف نے اپنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی مدد جاری رہنے کی درخواست کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website