اسرائیلی جیٹ طیاروں کی شام میں بمباری سے 12 ایرانی فوجی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے قریب بمباری کی جہاں ایران اپنا فوجی اڈا بنارہا ہے، فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جس میں سے 2 کو شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے تباہ بھی کیا۔ اسرائیلی سرحد سے 31 میل دور ہونے والے اس حملے میں ایک اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوگیا۔