شام: اسرائیل کا شام میں ایرانی ملیشیا بیس پر بمباری کا دعویٰ، وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام لگایا ہے کہ ایران نے پاکستان اور افغانستان سے 80 ہزار جنگجو دمشق منتقل کیے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا شام میں ایرانی جنگجوؤں کے بیس پر بمباری کا دعویٰ، نیتن یاہو نے بمباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ایران نے پاکستان اور افغانستان سے 80 ہزار جنگجو شام منتقل کیے، جو وہاں بشارالاسد کے مخالف جنگجوؤں سے برسرپیکار ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیلی حکام نے ٹرکوں کے قافلے پر بمباری کا دعویٰ کیا تھا۔ جو مبینہ طور پر ایرانی اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے لیے ہتھیار لے کر جا رہے تھے۔