counter easy hit

بریکنگ نیوز: اب بھی کہو یہ یہودیوں کی سازش ہے ۔۔۔اسرائیل میں کروناوائرس نے اچانک تباہی پھیلا دی ، تشویشناک اطلاعات موصول

تل ابيب(ویب ڈیسک)اسرائیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی شک کے دائرے میں آگئے جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا ٹیسٹ اسرائیل میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافے کے بعد کیا گیا۔اسرائیل میں مجموعی طور پر 700 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 کی حالت انتہائی نازک اور 10 کی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیل میں احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کے باوجود کورونا وائرس بے قابو نظر آتا ہے۔اتل ابیب میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور سخت اقدامات کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ اجتماعات پر پہلے ہی پابندی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے تاہم 80 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

Israel Prime Minister Netan Yahoo

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website