غزہ: اسرائیلی جارحیت و بربریت سے 30 مارچ سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار ہوچکی ہے۔
اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی سرحد پر فلسطینی 30 مارچ سے اب تک پرامن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے بہیمانہ استعمال کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی مداخلتوں کے نتیجے میں غزہ کی سرحد پر کیے جانے و الے گرینڈ واپسی مارچ مظاہروں کے دوران 7 ہزار 945 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 25 ایمبولینسوں پر اصلی گولیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا۔