اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک فوجی کیمپ سے 30 ہتھیار چوری ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بئر سبع شہر میں قائم ’سدیہ تیمان‘ کیمپ کے گودام سے 30
ہتھیار غائب پائے گئے۔ترجمان کے مطابق جنوبی ریجن کے فوجی کمانڈر جنرل ایال زمیر نے کیمپ سے اسلحہ کے چوری ہونے کی تحقیقات کے لیے کرنل ایٹن برین کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ادھر اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملٹری پولیس نے فوجی کیمپ میں کام کرنے والے سولینز سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ملٹری پولیس بھی اپنے طور پر اسلحہ چوری ہونے کی تحقیقات کررہی ہے۔ خیال رہے کہ اسی کیمپ سے ایک سال قبل 77 گولے، 13’لاو‘ راکٹ، اور ’مٹاڈور‘ راکٹ بھی چوری ہوئے تھے۔بعد ازاں تحقیقات سے پتا چلا تھا کہ ایک سپاہی اور ایک بریگیڈ کمانڈر اس اسلحہ کو چوری کرنے میں ملوث تھے۔