غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ بارڈر پر تین نہتے فلسطینی شہید جبکہ چھ سو سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں چھ صحافی اور چار امدادی کارکنان بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مظاہرے میں ہزاروں لوگ شریک تھے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایسی گیس کے شیلز فائر کیے گئے جس سے اموات ہوئیں۔ غزہ بارڈر پر فلسطینیوں کے احتجاج کا یہ پانچواں ہفتہ ہے جس میں اسرائیلی افواج بے دریغ نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے بھی اسرائیلی جارحیت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔