counter easy hit

مسئلہ کشمیر : عمران خان کے پاکستان کے سفیر محمد بن سلمان سے رابطہ ، سعودی ولی عہد نے کیا جواب دے دیا ؟ بڑے کام کی خبر

Issue Kashmir: Imran Khan's contact with Pakistan's ambassador to Mohammed bin Salman, Saudi Arabia has responded to what? Great job news

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر ایشو پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔دونوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے خیالات پر گفتگو کی گئی جب کہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو بھی فون کر چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کو مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کرے گی۔ بھارت کی حرکت سے دوہمسایہ ایٹمی ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات کا منتظر ہوں۔ دونوں وزرائے اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سائیڈ لائن پر ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website