کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حق خودرادیت کے حصول کے لیے مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
حق خودارادیت کا حصول مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور انھیں ان کا یہ حق ضرور ملنا چاہیے۔
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج سہ پہر نائین زیرو پر ایک پروگرام منعقد کیا جائے گاجس میں رابطہ کمیٹی کے اور ارکان اسمبلی کے علاوہ کشمیری برادری کے معززین اور عوام خصوصی شرکت کریں گے۔