بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو ممبئی کی انتظامیہ نے گھرکی غیرقانونی تعمیر پرقانونی نوٹس جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے بلدیاتی ادارے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کے گھر ’’پرتیکشا ‘‘میں تعمیراتی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو ریاستی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے وہ یا تو غیر قانونی حصے کو خود ہی گرا دیں یا پھر قانون کے مطابق بلڈنگ پرپوزل ڈپارٹمنٹ میں گھر کا نیا نقشہ جمع کرائیں۔