اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پہلے خود کو مقدمات سے کلیئر کروائیں،اس شخص پر نیب میں مقدمات ہیں، وزیر نہیں بناسکتے، وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ(ق) کو انکارکردیا،مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک حسین کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ‘ چوہدری مونس الٰہی پر نیب مقدمات کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو شدید تحفظات ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادی کو ق لیگ کومرکز میں چوہدری خاندان سے بھی وزارت دینے کا معاہدہ کیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی اس کوشش میں ہیں کہ چوہدری مونس الٰہی وزیر مملکت بنے مگر وزیراعظم عمران خان کو اس پر تحفظات ہیں کہ نیب مقدمات کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ لیا تھا مونس الٰہی اپنے آپ کو نیب مقدمات سے کلیئر کروائیں۔ اب قرعہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کے نام نکلنے والا ہے اور انہیں وزیر مملکت بنایا جائے گا۔