Issued notices to the federal and provincial government to implement the National Action Plan for Import
لاہور ہائی کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ، وکیل نے الزام لگایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت ٹھوس اقدامات کے بجائے زبانی جمع خرچ کر رہی ہے
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ۔ وکیل کے مطابق دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ناگریز ہے ۔ وکیل نے الزام لگایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت ٹھوس اقدامات کے بجائے زبانی جمع خرچ کر رہی ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے ۔ درخواست پر مزید کارروائی 2 نومبر کو ہو گی ۔