counter easy hit

استنبول نائٹ کلب حملے کا ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا، ترک حکام

استنبول / واشنگٹن: ترک حکام نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ استنبول نائٹ کلب پر حملے میں ملوث مشتبہ دہشت گرد ملک سے فرار ہو چکا ہے۔

Istanbul nightclub bombing suspect fled abroad, Turkish officials

Istanbul nightclub bombing suspect fled abroad, Turkish officials

ترک حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ نائٹ کلب پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے اس لیے ممکن ہے کہ اس کارروائی میں وسطی ایشیا بالخصوص چین کی ایغور اقلیت سے تعلق رکھنے والے عناصر ملوث ہو سکتے ہیں۔ترکی کے نائب وزیر اعظم ویسی قایناق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کہ استنبول نائٹ کلب پر حملہ چین کی یغور نسل سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے کیا ہے اور وہ حملے کے بعد ملک سے فرار ہو چکے ہیں، حملہ آور کا بیرون ملک فرار خارج از امکان نہیں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ حملہ آور ترکی کے اندر ہو اور کسی اور کارروائی کی تیاری کر رہا ہو۔ اس کارروائی میں اسے دوسروں کی مدد بھی ضرور حاصل رہی ہوگی، دریں اثنا امریکا نے ترکی میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیمیں ترکی میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، ترکی میں رہنے والے امریکی شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پبلک مقامات پر جانے اور جمع ہونے میں بھی احتیاط برتیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website