لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اصولوں کی باتیں کرنے والے کہتے ہیں جب چاہے غبارہ پھوڑ دیں گے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، یہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ انھیں کیسے پتا کہ اپوزیشن اجلاس میں کھانا عوام کے پیسوں سے آیا؟ وہ اسی طرح غیر سنجیدہ گفتگو کرتے ہیں۔ فواد چودھری بڑھکیں نہ ماریں بلکہ جو لوگ ان سے رابطہ کر رہے ہیں ان کو سامنے لا کر شوق پورا کر لیں۔قمر زمان کائرہ کا کہناہے کہ وفاقی وزیر اپنا شوق پورا کر لیں، پھر وفاقی حکومت بھی بچا کر دکھائیں، ان کی گفتگو سے ہمیشہ تلخی پیدا ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے ٹھگ اور چور کہتے ہیں، مجھے فواد چودھری کی گفتگو سن کر افسوس ہوا، کسی کو گمان ہے تو وہ آ کراپنا شوق پورا کر لے۔