counter easy hit

’عمران خان کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘

"It does not matter Khan threats.

“It does not matter Khan threats.

 

اسلام آباد(یس اردو نیوز)اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد جانے اور اسے بند کرنے کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 محمد زبیر نے کہا کہ ‘یہ کوئی نئی بات نہیں اور جب سے ن لیگ کی حکومت اقتدار میں آئی تب سے عمران خان اسی طرح سے دھمکیاں دے رہے ہیں، لہذا ہمیں ان دھمکیوں سے کوئی پریشانی نہیں’۔

ان کا کہنا تھا اس وقت حکومت کی اولین ترجیح دھرنے یا احتجاج نہیں، بلکہ توانائی اور اقتصادی منصوبے ہیں جنہیں 2018 تک مکمل کرنا ہے جس کے لیے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا عمران خان کا آئینی حق ہے، لیکن آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ آپ اس طرح سے حکومت کو اس کا کاروبار بند کرنے کی دھمکی دیں۔

اس سوال پر کہ اب حکومت پاناما لیکس کے مسئلے پر عمران خان کو آئین کا سبق دے گی یا پھر سے اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لائے گی ؟ تو لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے یہ بات سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اس پر کمیشن نہیں بنا اور جو موجودہ قوانین ہیں ان کے تحت ہی مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

پاناما لیکس کے حوالے سے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) پر حکومت اپوزیشن میں انفاقِ رائے نہ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ہمیں ان کی بات سے اتفاق نہ ہو، لیکن جب تحریک انصاف اس معاملے پر سپریم کورٹ اور الیشکن کمیشن سے رجوع کرچکی ہے تو انہیں فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائے ونڈ جلسے سے خطاب میں حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف نے محرم الحرام تک خود کو پاناما لیکس کے حوالے سے تحقیقات کے لیے پیش نہیں کیا تو انہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website