لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کوچ مکی آرتھر سے ناخوش اور مایوس ہوگیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کو مکی آرتھر کے متبادل کے طور پر ہی انگلینڈ بھیجا گیا ہے۔مکی آرتھر وہاب ریاض کی جگہ فہیم اشرف کی شمولیت کے حق میں تھے۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے دوران انضمام الحق نہ صرف قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ ہی میں قیام کرینگیبلکہ حتمی ٹیم سلیکشن بھی انضمام الحق کے ہاتھ میں ہوگی۔واضح رہے کہ انضمام الحق کچھ دنوں پہلے ہی انگلینڈ پہنچے ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ چیف سلیکٹر ورلڈکپ میں ٹیم سلیکشن کے معاملات دیکھیں گے اور ایک ماہ قیام کرینگے۔لندن میںقیام کے دوران انضمام الحق کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس میں بھی انکی مدد کریں گے۔واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل شکست کی وجہ سے ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے گزشتہ دنوں جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل شکست ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کی وجہ سے ورلڈ کپ پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور کرکٹ کے شوقین عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں۔قومی سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود ٹیم کی کارردگی صفر ہے، قومی کرکٹ ٹیم مسلسل 10میچ ہارنے کے باوجود کرکٹ کے کرتا دھرتا اپنے عہدوں پر برا جمان ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کوچ مکی آرتھر سے ناخوش اور مایوس ہوگیاہے۔