counter easy hit

حلف نامے سے ختم نبوت کا لفظ نکالنا حکومت کیخلاف سازش ہے: حنیف عباسی

اسلام آباد: ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے حلف نامے میں ٹائپنگ غلطی کوئی نہیں مانتا، شیخ رشید اور عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں: رہنما مسلم لیگ(ن)

It is a conspiracy against the Government to remove the word 'Prophecy' from the oath: Hanif Abbasiمسلم لیگی رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ارکان اسمبلی کے حلف نامے سے ختم نبوت کا لفظ نکالنا حکومت کے خلاف سازش ہے، سپیکر غلطی کرنے والے کا نام قوم کے سامنے لائیں۔ حنیف عباسی نے کہا ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے حلف نامے میں ٹائپنگ غلطی کوئی نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے کے کپڑے اتار رہے ہیں، شیخ رشید بنارسی ٹھگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے حوالے سے شیخ رشید پرویز مشرف کے ساتھ کھڑا تھا، شیخ رشید اور عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ججز کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا کیس پاناما کے ساتھ ہی سنا جاتا، اربوں روپے کی پاکستانی معیشت ڈوب چکی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ترقیاتی کام کیے۔