تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نےکہا ہے کہ ہم نے تمام مالی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کی دستاویزات اپنی حد تک رکھے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ درست نہیں تھا،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے انتہائی قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن کمیشن کے بلانے پر پیش ہوں گے اور ہمارے وکیل بتا چکے تھے کہ عمران خان آج ہی وطن واپس آئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے یہاں آنے کا اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہو گا۔