اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان امن کی طرف بڑھ رہاہے ، عمران خان کا فیصلہ تاریخ ساز ہے ، غربت کے خاتمے کے لیے امن ناگزیر ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ کرتارپوربارڈرکھول کرپاکستان نےتاریخ کانیارخ متعین کیا،دنیانےدیکھاپاکستان کاکردارمثبت ہی نہیں قائدانہ بھی رہا۔انہوں نے کہاکہ کچھ بھارتی عناصراپنی سیاست کیلئےنفرت کےبیج بوتےہیں، پاکستان نے7دہائیوں کی کشیدگی ختم کرنےکیلئےہاتھ بڑھایا، امن کیلئےکھڑےہوکرپاکستان نےدنیابھرکومثبت پیغام دیا۔