ہر عید پر ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ تمام مسلمانوں اور میرے ملک کے غریبوں اور محتاجوں کے آذار و مصائب کم کرنے کیلئے کردار ادا كرسكوں، ملک انصر خان
اسلام آباد، پیرس: (نماٸندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس كے مركزی رہنما ملک انصر خان نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں كہا ہے كہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ خدمت خلق کے راستے میں کچھ ایسا کر سکیں کہ غریب محتاج اور امت مسلمہ کے آذار ومصائب ختم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نماز عید میں بھی اور ہر عید پر ان کی یہ دلی دعا ہوتی ہے کہ وہ مسلمانوں اور اپنے ملک کے غریبوں اورمحتاجوں کیلئے کچھ کر جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے انتہا غربت ہے اور عوام کی حالت ذار دیکھ کر ان کے دل کو نہائت تکلیف پہنچتی ہے۔ ان کی دلی دعا ہے کہ یہ عید ملک کے غریبوں محتاجوں اورضرورت مندوں بیوائوں، یتیموں کیلئے خوشیوں کی نوید لے کر آئے اور جتنا اللہ کریم نےعطا کیا ہے اللہ تعالیٰ اتنی وسعت عطا فرمائیں کہ اس علاقے میں کسی غریب مسکین پر بھوک یا غربت افلاس یا بیماری کی وجہ سے عرصہ حیات تنگ نہ ہو یا زندگی وبال نہ ہو۔