اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے 100 روز مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں تما وفاقی کابینہ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، تمام غیر ملکی سفیروں سمیت عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرنے کے لیے جیسے ہی عمران خان اسٹیج کی جانب بڑھے تو ہال میں موجود لوگوں نے ایسا کام کر دکھایا کہ تاریخ رقم ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی عمران خان خطاب کے لیے اسٹیج کی جانب بڑھتے ہیں تو ہال میں موجود تماما افراد تالیوں اور نعروں سے انکا استقبال کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیر اعظم کا ہونے والا یہ پہلا استقبال تھا جسکی مثال نہیں مل رہی، شرکاء نے تالیوں سے اور نعروں سے ماحول کو گرما دیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی ہال میں موجود شرکاء کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے رہے ۔