لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر ایسا چٹکلا سنا دیا کہ شرکاء قہقہے لگا کر ہنس پڑے، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ڈیزہ غازی خان میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان سے تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ جس پر انہوں نے کہا کہ ہم مصروف تھے مگر میں یہ کہوں گا کہ یہ 100 روز دن مرغے مرغیوں کو ملاتے رہے اور انڈے ہی پیدا کرتے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے مزاحیہ چٹکلے پر سب لوگ ہنس پڑے، مزید انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان بھی کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ بھانسی ہوگی؟ تو رسول اللہ ؐ کے ناموس پر پر امتی جان دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے تقریب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صرف کادیانیوں خو خوش کرنے کیلیے اور اپنے بیرونی آقاؤں کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا جبکہ بھارت ہمارے راست بند کر رہا ہے اور ہمارے حکمران ایک طرف سے محبت کی پتنگیں بڑھا رہے ہیں ۔(سی پیک) پر پوری قوم کو پارلیمنٹ کو اعتماد تھا اور اس میں مسائل بنائے جارہے ہیں اور کرتارپور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی کوشش تک نہیں کی گئی ماضی میں منتخب وزیر اعظم کو ہندوستانی حکمرانی کو ناشتے کی دوعوت دینے پر غدار قرار دیا گیا اب قوم کو یہ بتایا جائے کہ ایک طرف کی کرتارپور راہداری کھول کر کونسی حب الوطنی کی گئی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر خاموشی اختیار کر گیا۔