counter easy hit

بچوں کا اپنی ماں کو دادا کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھنا ان کا جُرم بن گیا، آنکھیں نم کر دینے والی تفصیلات

It was a crime for children to see their mother in embarrassment with their grandparents, eyes moistening details

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواب شاہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کا ضمیر دہلا کر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے اپنے سُسر کے ساتھ ناجائز تعلقات اُستوار کر رکھے تھے۔ گزشتہ رات خاتون لاڈو رانی کے دس سالہ بچے ارصی نے اپنی والدہ کو دادا کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھ لیا۔بس یہ دیکھنا ہی اُس کا ناقابلِ معافی جُرم بن گیا۔ ہوس کی ماری بے حِس ماں نے اپنے سُسر کے ساتھ مل کر اپنے دس سالہ بیٹے اور پانچ سالہ بیٹی کو انتہائی بے دردی سے گلہ کاٹ کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے سُسر نے اپنی بہو کی گردن پر بھی چھُری چلا دیتاکہ وہ کبھی اس شرمناک معاملے میں اپنی زبان نہ کھول سکے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات ریلوے اسٹیشن گوداموں کے قریب بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو معصوم بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال لایا گیا جہاں زخمی خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون کا بھی گلا کٹا ہوا ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو اسپتال پہنچے ۔جہاں انہوں نے بتایا کہ معصوم بچوں کے قتل اور ان کی والدہ کو زخمی کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خاتون کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقیقت کا پتہ چلا سکے گا تاہم پولیس اپنی تحقیقات بھی کررہی ہے دونوں بچوں اور ان کی والدہ کا تعلق بھیل برادری سے ہے۔ تھوڑی دیر بعد ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر تنیو نے اس واقعے پر ایک پریس کانفرنس کر کے یہ ہولناک انکشاف کیا کہ بچوں کو قتل کرنے میں بچوں کی ماں اور دادا ملوث ہیں۔ بچوں کا قتل ان کے دادا ویرو نے کیا ہے جسے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق بچوں کی ماں لاڈو رانی نے اپنے سُسر ویرو سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ جب 10 سالہ بچے نے دونوں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا تو بھیڑیا صفت دادا نے مبینہ طور پراپنے ہی معصوم پوتے پوتی کے گلے پرچھُری پھیر کر اُن سے زندگی چھین لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ قتل کر کے اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website