وینا ملک شوہر کے ساتھ جامعہ بنوریہ کراچی پہنچ گئیں، کہتی ہیں وہ بگڑی ہوئی تھیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دے دی اور ایسا انقلاب آیا کہ ان کی زندگی ہی بدل گئی، اب دین کی خدمت کریں گی، اداکارہ ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
کراچی: (یس اُردو) وینا ملک کا کہنا ہے کہ خوش نصیب ہوں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی، دین سب سے پہلے ہے، ہمیشہ راہ مستقیم پر چلتی رہوں گی۔ وینا ملک جامعہ بنوریہ میں ماضی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ جامعہ بنوریہ میں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ وینا ملک نے اعتراف کیا کہ وہ بگڑی ہوئی تھیں، اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی، اب وہ دین کی خدمت کریں گی۔وینا ملک نے جامعہ بنوریہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بھی قرآن پاک حفظ کرانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی بدلنے میں مولانا محمد جمیل، جنید جمشید اور مفتی نعیم کا اہم کردار ہے۔ وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ راہ راست پر چلتے ہوئے سیاست کر کے بھی لوگوں کی بہتری کی جا سکتی ہے۔ اداکارہ نے کمرشل فلموں میں کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے اپنے گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی ہے