لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے متنازعہ بیان دینے پر سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے ، مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے متنازعہ بیان پر بازپرس کے لیے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے
کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی، جس کی روشنی میں رانا مشہود سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ تین رکنی کمیٹی میں راجہ ظفر الحق، ایاز صادق اور رانا تنویر شامل ہوں گے ۔