counter easy hit

بالی ووڈ میں کام کرنا میرا خواب کبھی نہیں تھا: سجل علی

سجل علی کا کہنا ہے کہ فلم “موم” میں میرا کردار کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو کردار ہم ادا کرتے ہیں اس سے اتنا جُڑ جاتے ہیں کہ بعد میں اس جیسے ہی بننے لگتے ہیں۔

It was never my dream to work in Bollywood: Sajal Ali

It was never my dream to work in Bollywood: Sajal Ali

لاہور: بالی ووڈ فلم “موم” سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ کردار کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو کردار ہم ادا کرتے ہیں اس سے اتنا جُڑ جاتے ہیں کہ بعد میں اس جیسے ہی بننے لگتے ہیں۔ سجل علی نے فلم میں اپنے پہلے سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے مشکل حصہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنا تھا، جیسے میرا پہلا سین کھانے کی ٹیبل کے پاس بیٹھ کر سری دیوی سے بدتمیزی کرنے کا تھا۔ اس فلم میں سجل علی نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جس کا ریپ ہوجاتا ہے اور بعدازاں اس کی سوتیلی ماں اس کا بدلہ لیتی ہے۔ سجل کا مزید کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات کی جائے تو بالی ووڈ جانا میرا خواب کبھی نہیں تھا، میں پاکستان میں کام کر کے خوش رہی لیکن “موم” کی کہانی نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ اس فلم کا موضوع کافی سنجیدہ اور نازک تھا جسے سمجھداری سے لیا گیا۔ انہوں نے فلم میں اپنی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے والی سری دیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی انسان ہیں۔ خیال رہے کہ سری دیوی نے بھی سجل علی اور عدنان صدیقی کے لیے ایک جذباتی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا جسے پاکستان میں فلم موم کی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website