لاہور: شیخ رشید احمد پاکستانی سیاست کا وہ نام ہے جو کوئی سیاسی پیش گوئی ہو یا پھر سیاسی پیشکش ہر جگہ ، ہر جماعت میں اور ہر چینل میں انکا ڈنکا بجھتا ہے، سیاسی مخالفین ان سے بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں ، پنڈی بوائے پاکستان میں تو مشہور ہیں ہی لیکن بھارت میں انکے بیان کو لے کس طرح واویلا کیا جارہا ہے؟ بھارتی چینل کی رپورٹ دیکھ کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے، کشیدگی پیدا بھی کیوں نہ ہو؟ بھارت میں تو الیکشن ہی پاکستان مخافل بیان بازی اور نعرہ بازی کر کے جیتے جاتے ہیں، اور پلوامہ حملے کا سارہ ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی وجہ بھی در اصل یہ ہے مودی سرکار ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے بعد اقتدار ہتھیانے کے چکروں میں ہیں اور پاکستان کے خلاف آئے روز بھڑکیں مارتے دکھائی دیتے ہیں، مودی سرکار کی بھڑکوں کا جواب پاکستانی حکام کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی دیتے دکھائی نظر آرہے ہیں خواہ وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، شیخ رشید نے بھی بارتی بھڑکوں کا جواب دے ڈالا جس نے پورے بھارت کو مرچیں لگائی ہیں، بھارتی میڈیا پر شیخ رشید کے بیان کو لے کر طرح طرح کے مگر دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوچکا ہے، ایک بھارتی میڈیا پنڈی بوائے کے بیان کو لے کر کچھ اس طرح سے رپورٹنگ کر رہا تھا کہ ’’ عمران خان کی حکومت کے ایک منتری شیخ رشید احمد جن کا نام ہے جوکہ پاکستان پارٹی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں، انہوں نے ٹو ئٹر پیغام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہندوستان پر ایسا حملہ کیا جائے گا کہ وہاں چڑیاں نہیں چہکے گی، مندروں کی گھنٹیاں تک نہیں بجیں گی، ایک طرف عمران کہتے ہیں کہ وہ آتنگ پر بھی بات کرنے کو تیار ہیں، اور دوری طرف اپنے منتریوں سے اس طرح کی بیان بازی کروا رہے ہیں۔‘‘ بھارتی میڈیا نے مزید اپنی رپورٹ میں کیا کہا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں اور پر لطف ہوتے ہوئے اسے شیئر کریں :