راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے بلند حوصلے اور بھر پور تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جو لائن آ ف کنٹرول پر صورتحال کی اور بھارتی فورسز کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور بھرپور تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے سراہا ۔ آرمی چیف نےبھارتی فورسزکانشانہ بننےوالی کشمیری آبادی کی قربانیوں کوبھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کےاشتعال انگیزبیانات میں اضافہ ہوااوربیانات سےجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا،پاک فوج پیشہ ورفوج اورمادروطن کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہے، بہترہوگامذاکرات کےذریعےامن اورترقی کےراستےتلاش کیےجائیں۔