لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس میں میڈیا ہاﺅسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کرلیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا ہاﺅسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے نہیں دے سکتے تو بینکوں سے قرض دلوا دیتے ہیں ،عید سے پہلے ان کے واجبات ادا ہونے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے خدیجہ کیس کے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل جسٹس آصف سعیدکھوسہ بنچ کوبھجوادی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خدیجہ کیس کے ملزم کی بریت کیخلاف کیس کی سماعت کی ،طالبہ خدیجہ صدیقی اور ملزم شاہ حسین عدالت میں پیش ہوئے۔طالبہ خدیجہ نے روسٹرم میں آکر عدالت کو بتایاکہ میری کردارکشی کی جارہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے،چیف جسٹس نے خدیجہ کے معاملے پرہائیکورٹ بارکی قراردادپراظہاربرہمی کیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ،اب کوئی بیان بازی نہیں ہو گی،چیف جسٹس نے ملزم کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے عدالت کیخلاف مہم کس طرح چلائی؟،اگرکسی وکیل کی بیٹی کےساتھ ایساہوتاتوکیاآپ کارویہ یہی ہوتا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل جسٹس آصف سعیدکھوسہ بنچ کوبھجوادی۔