اٹلی حکومت بے روزگار افراد کیلئے ایک نیا قانون لا رہی ہے
سیسلی(چیف اکرام الدین)اٹلی کے شہریوں کے لیئے ایک اور خوشخبری سال 2019 سے نئی اٹالین حکومت نے بے روزگار افراد کی مدد کرنے کیلئےدوسرے یورپین ممالک کی طرح ایک نیا قانون لا رہی ہے جو سال 2019 کے شروع میں پاس ہو جائے گا اور ستمبر 2019 میں آپ یہ مدد کی صورت اپلائی کرسکیں گے۔اور ٹیکسوں میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔مثلا ایک بے روزگار افراد کو ایک ماہ کیلئے 780 یورو ملیں کریں گے,اور اگر ایک خاندان کے میاں, بیوی کام سے دونوں بے روزگار ہیں تو ان کو ایک ماہ کیلئے1170 یورو ملیں گے,تین بڑے افراد بے روزگار ہوں گے تو ان کو 1560 یورو ماہانہ ملیں گے اگر ایک فیملی میں دو میاں بیوی اور ایک بچہ جسں کی عمر14 سال سے کم ہے تو ان کو ماہانہ 1404 یورو ملیں گے ایک خاندان میں میاں,بیوی اور دو بچوں جن کی عمر 14 سال سے کم ہوتوان کو 1638یورو ماہانہ ملیں گے اور ایک خاندان کے میاں,بیوی اور تین بچوں جن کی عمر14 سال سے کم ہو اس فیملی کو 1876یورو ماہانہ ملیں گے۔تین بڑے افراد اور دو بچوں جن کی عمر 14 سال سے کم ہو تو ان کو بے روزگاری کی مدد میں 2028 یورو مایانہ ملیں گے اور پنیشن والے افراد کو کم از کم 780 یورو ماہانہ پینشن ملے گی یہ مدد اٹالین شہریوں کے علاوہ غیرملکیوں کیلئے بھی ہو گی لیکن ان کی لیگل رہائش دو سال سے اٹلی میں ہونی چاہیے اور آخری دو سالوں میں تقریبا 1000 گھنٹےکام کیا ہونا چاہیے یہ نئی حکومت یہ ایک نیا قانون بنا رہے ہیں جس کے مطابق اٹلی میں ایک ورکرجو کام سے بے روزگار ہو اس کی سالانہ مدد 9360 یورو ہونی چاہیے۔