counter easy hit

اٹلی میں کوسٹ گارڈز نے 484 غیر تارکینِ وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

روم: اٹلی کے ساحلی محافظوں نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے 484 تارکینِ وطن کو بچالیا ہے جبکہ 7 افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جاچکی ہیں۔

Italy Coast Guard rescued 484 foreign immigrants from drowning

Italy Coast Guard rescued 484 foreign immigrants from drowning

اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساحلی محافظوں نے اطالوی سمندری حدود میں اطالوی بحریہ، دو نجی بحری جہازوں اور ایک امدادی گروپ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ربڑ کی چار کشتیوں پر سوار 484 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے جبکہ اس واقعے میں اب تک 7 افراد کے مرنے کی اطلاع بھی ہے۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق بنگلہ دیش اور مختلف افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مذکورہ تارکین وطن نے لیبیا میں انسانی اسمگلروں کو بھاری رقوم ادا کی تھیں تاکہ وہ انہیں سمندری راستے سے یورپ پہنچا سکیں۔

عالمی تنظیم برائے تارکینِ وطن کے مطابق اس سال پہلے چار مہینوں میں 45 ہزار سے زائد افراد شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچ چکے ہیں اور یہ تعداد 2016 کے ان ہی مہینوں میں افریقہ سے اٹلی کی جانب ہونے والی غیرقانونی نقلِ مکانی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔ یورپ پہنچنے کی کوششوں میں اس سال اب تک 1200 سے زیادہ افریقی باشندے ہلاک ہوچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website