کراچی: اٹالین ٹریڈ کمیشن نے 3 سال بعداپنا دفترپاکستان میں دوبارہ کھول لیا ہے جوکراچی میں قونصلیٹ کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے، معروف کاروباری شخصیت انجینئراے آر دائودپوتا کی بطور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر آئی ٹی اے پاکستان کی حیثیت سے تقرری کردی گئی، ٹریڈکمیشن کا دفتردوبارہ کھولنے پرپاکستان اور اطالوی تاجروں نے خیرمقدم کیا ہے۔
اس موقع پر اٹلی کے سفیر ڈاکٹراسٹیفانوپونٹیکورو نے کہا کہ کراچی میں ٹریڈ ایجنسی کا دفتر دوبارہکھولنا اٹلی کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہدسمبر2016 میں اٹلی کے نائب وزیربرائے تجارت 80 اطالوی تاجروں کے بڑے وفد کےساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے جس کا انتظام اٹالین ٹریڈ ایجنسی نے ہی کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اٹالین ٹریڈ کمیشن دونوں ملکوں کی اقتصادی تعلقات میں اہم موڑثابت ہوگا۔ اٹلی کے قونصل جنرل گیانلوکا روباگوٹی نے کہا کہ اطالوی ٹریڈ مشن پاک اٹلیتجارت وکاروباری سرگرمیوں کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا