سیبیعا (زاہد مصطفی اعوان سے) اٹلی میں انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار ہونے والے 3 سپینش باشندوں کے حق میں سیبیعا میں مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں ان تینوں کے رشتہ داروں، دوست احباب، اور دیگر فائر بریگیڈ دوستوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے خطاب کے دوران، ان تینوں کی بے گناہی کے نعرے لگائے۔
جبکہ ایسوسی ایشن حکام کےمطابق، انہوں نے کبھی بھی قوانین نہیں توڑے۔ سپین نے بھی سرکاری سطح پر سفارتی ذرائع سے مسئلہ کو حل کرنے پر ذور دیا ہے۔