اٹلی کے شہر فلورنس میں چار دسمبر کو ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نوجوان پولیس سے الجھ پڑے ہیں۔
مظاہرین آئینی اصلاحات کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ مظاہرین ڈیموکریٹک پارٹی کے سالانہ کنونشن کی طرف جانا چاہ رہے تھے، جہاں وزیر اعظم بھی موجود تھے۔
پولیس کے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئینی اصلاحات کے لیے چار دسمبر کو ہونے والا ریفرنڈم وزیراعظم میٹیو رینزی کے متستقبل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔