اٹلی کے شہر سسلی میں سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے سڑک پر دہشت پھیلادی ۔
سرکس سے بھاگنےوالا بنگال ٹائیگر آزادانہ شہر کے سڑکوں پر گھومتا رہا جسے قابو کرنے کیلئے شارپ شوٹرز سمیت خصوصی ٹیم پہنچی ۔ حکام نے پہلے اس کو ایک فیکٹری کی پارکنگ میں روکا پھر اسے کوششیں کر کے دروازے سے باہر لایا گیا،جس کے بعد حکام اس کو سڑک سے اٹھا کر لے جانے میں کامیاب ہوسکے۔ بعد میں ٹائیگر کو سرکس انتظامیہ کے حوالے کردیاگیا۔